ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیدل مارچ کرنے والے کانگریسیوں کی نعر ہ بازی ، پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج ، سابق وزیر سمیت 100 زخمی

پیدل مارچ کرنے والے کانگریسیوں کی نعر ہ بازی ، پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج ، سابق وزیر سمیت 100 زخمی

Wed, 30 Dec 2020 22:52:03    S.O. News Service

مہوبہ ؍لکھنؤ ، 30دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یوپی کے ضلع مہوبہ میںکانگریس نے بدھ کے روز دفعہ 144 کو توڑ کر ’ گائے بچاؤ-کسان بچاؤ ‘یاترا نکالا۔

پولیس اہلکارراہ میں مانع ہوئے ،تاہم الزام ہے کہ مبینہ طور پر کانگریسی کارکنان نے سی او سٹی اور ایس ڈی ایم سے دھکا مکی کی ۔جس پر پولیس نے طیش آکر بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کردیا، جس میں سابق مرکزی وزیر پردیپ آدتیہ جین سمیت متعدد کانگریسی کارکنان زخمی بھی ہوئے تھے۔ پولیس نے 50 کارکنوں کو حراست میں لیا ہے ، جن میں سابق وزیر پردیپ جین کے علاوہ کانگریس کے ایس سی ، ایس ٹی سیل کے ضلعی صدر بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار کی سربراہی میں مہوبہ کے کبرئی تھانے کے علاقے میں ایک بہت بڑا احتجاج منعقد کرنے کی تجویز تھی۔ جس کے لئے سابق مرکزی وزیر کانگریس پردیپ آدتیہ جین سمیت تمام کانگریسی مل کرریاستی صدر کے آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ لیکن ریاستی صدر لالو نہیں پہنچے، اس کے بعدپردیپ جین آدتیہ کی سربراہی میں کانگریسیوں نے سر پر گائے کا کلش اٹھاکر پدیاترا کا آغاز کیا، وہ سب مہوبہ سے باندہ جارہے تھے، لیکن پولیس اور انتظامیہ نے انہیں روکا، وہ نہیں رکے ، اورمشتعل ہوگئے بعدازاں پولیس نے ان پر لا ٹھی چارج کرکے ان کی اوقات بتادی۔ ۔

اس واقعہ سے ناراض کانگریسی کارکنان سڑکوں پر احتجاج کرکے نعرے بازی کی۔ پولیس نے ایک درجن بائک بھی قبضے میں لے لی ہیں۔کانگریس کے ضلعی صدر تلسی داس لودھی نے کہا کہ پولیس کے لاٹھی چارج میں سابق مرکزی وزیر پردیپ جین سمیت 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے کارکنوں کو زبردستی وین میں پھینکا ہے ، اور انہیں گرفتار کیا ہے ۔


Share: